روٹھی بیوی نہ ماننے پر فائرنگ کی ویڈیو  وائرل ، ملزم 2ساتھیوں سمیت گرفتار


لاہور(نامہ نگار) جوہرٹاؤن کے رہائشی ملزم اسامہ کے اپنے گینگ کے ہمراہ سسرال اور دیگر 2 سسرالی رشتے داروں کے گھروں پر فائرنگ کی مقدمات درج ہیں۔ ہربنس پورہ کی رہائشی روٹھی بیوی مائرہ کے نہ ماننے پراسامہ نے سسرال اور دیگر سسرالی رشتے داروں کے2گھروں کے باہر فائرنگ کی۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔گزشتہ روزفائرنگ کی ویڈیو نیوز چینلز پرچلنے پر پولیس حکام کے نوٹس پر ملزم اسامہ کو کو 2ساتھیوں ولید اور اسداللہ عرف شیرو سمیت گرفتار کر لیاگیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کر کے انہیںمزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن