نواز شریف واپس آئیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت کا حشر مزید برا ہوگا : فضل الرحمن

پشاور (بیورو رپورٹ)  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نواز شریف کا وطن، ن لیگی قائد واپس آئیں، موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے، عوام مسائل کے گرداب میں دھنس گئے، مہنگائی سے جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اور 23مارچ کو شروع ہونے والا مارچ حکمرانوں کی رخصتی کا آغاز ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں کوئی بحث نہیں ہوئی،ایک نیا بل تیار کیا جارہا ہے جس سے سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا جائے جائے گا۔ حکومت اب بھی جو قرضے لے رہی ہے وہ کمرشل بنکوں سے لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو اسلام اباد کی طرف مارچ کریں گے۔ اس حوالے سے پنجاب میں شہباز شریف اور کے پی کے میں میری ذمہ داری لگائی گئی، مہنگائی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں، ناجائز اور نااہل حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، اس صورتحال سے ملک کو نکالنا قومی فریضہ ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست بھی اپوزیشن کی فتح ہے، ثابت ہو گیا کہ عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ اگلا مرحلہ حکمران جماعت کے لیے اس سے بھی برا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے دھرنے اور اب میں فرق ہے، پی پی پی اور اے این پی کو کبھی بھی اپنا مخالف نہیں سمجھا، حکمران خوش نا رہیں کہ اپوزیشن آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ہم دیگر پارٹیوں کو بھی اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ہم ملک میں رہتے ہوئے خود مختار ہیں، نواز شریف واپس آئیں ان کا وطن ہے، افغانستان میں امن کی ضرورت ہے اس کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنی ہوگی۔ مہنگائی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں، ناجائز اور نااہل حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، اس صورتحال سے ملک کو نکالنا قومی فریضہ ہے۔ پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے لانگ مارچ کی تحریک متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں میری اور پنجاب میں شہبازشریف کی ذمہ داری تھی۔ لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سربراہی اجلاس میں ہوگا۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے، آج لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، منی بجٹ پر کوئی بحث نہیں کرائی گئی، منی بجٹ کے بل کو سٹینڈنگ کمیٹی میں جانا چاہیے تھا۔ کے پی کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہو چکا ہے کہ عوام مزید اس حکومت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، اگلے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا اور اس سے برا حشر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمنٰ کی زیرصدارت پی ڈی ایم خیبر پی کے کا اجلاس ہوا۔ امیر مقام‘ سکندر شیرپاؤ‘ مولانا عطاء الرحمن اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...