نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست جھارکنڈ کے بوکارو ضلع میں ایک مسلمان جوڑے کو جیل میں چوری کے شبے میں پولیس نے رات بھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 47 سالہ امانت حسین اور ان کی اہلیہ کو پڑوس میں چوری کے شبے میں جمعرات کو سمن موصول ہوا تھا جس پر وہ تھانے بلائے گئے اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا۔ حسین نے بتایا کہ ایک پولیس والا ہم سے پوچھ گچھ کر رہا تھا کہ دریں اثناء ایک اور پولیس والا آیا اور کہا کہ ایسے بات چیت نہیں ہوگی۔ پھر مجھے رسیوں سے باندھا اور مجھے مارنا شروع کر دیا جبکہ اہلیہ (حاذرہ بیگم) کو خاتون پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ امانت حسین نے مزید بتایا کہ انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میرے تلوے ٹوٹ گئے اور مجھ میں کھڑے ہونے کی سکت باقی نہ رہی جبکہ میرے ناخن ادھیڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔
بھارتی پولیس کا جھاڑ کنڈ جیل میں مسلم جوڑے پر بہیمانہ تشدد
Jan 03, 2022