اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 14 برسی کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ میں گذشتہ روز کیا گیا، صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کی،پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر راہنما میاں محمد اسلام مہمان خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز مولانا مفتی زبیر تبسم نے تلاوت سے کیا اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی، پاکستان سے لائیو خطاب کرتے ہوئے ندیم اصغر کائرہ نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں دنیا بھر کی جمہوری تحریکوں کے لئے ایک مثال ہے، اورسیز پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہیے۔ بے نظیر بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،پیپلز پارٹی ناروے کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین ،معروف شاعر اور نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے راہنما طلعت محمود بٹ،نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے معروف سیاست دان عامر جاوید شیخ، نثار بھگت ، پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چودھری اسمائیل سرور بھٹیاں ، معروف سماجی و سیاسی رہنما اطہر علی ، معروف دانشور ویثرن فورم ناروے کے صدر ارشد بٹ نے اپنے اپنے خطابات میںمحترمہ بینظیر بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،تعزیتی ریفرنس میں قمر اقبال پسوال، چوہدری رفیع اللہ، شیخ طارق محمود ، جنید شیخ، جاوید اقبال پسوال، ناصر اکبر ،پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے نائب صدر چوہدری محمد اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں توقیر اکرم کائرہ شہید اور راجہ پرویز اشرف کے کزن راجہ اکرم مرحوم کے لئے مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔ نظامت پی پی پی ناروے کے جنرل سیکریٹری علی اصغر شاہد نے کی ۔