راولپنڈی(جنرل رپورٹر)الخدمت فائونڈ یشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام اقلیتی برادری بالخصوص کرسچین کمیونٹی کووٹنرپیکج کی فراہی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نگران کمیٹی الخدمت فائونڈیشن پاکستان وسابق ممبرقومی اسمبلی میاں محمداسلم،صدرچیمبرآف کامرس اسلام آباد محمدشکیل منیر ،صوبائی صدرالخدمت رضوان احمد، ضلعی صدرحامداطہر ملک سمیت دیگرمہمانوںنے اظہارخیال کیا، کرسچین کمیونٹی سمیت اقلیتی برادری کے خاندانوں کوونٹرپیکچ فراہم کیا گیا، سینئرنائب صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس جمشید اختر شیخ، پروفیسرمحمداطہرشیخ،صدر اہل کتاب ونگ اسلام آباد جمیل کھوکھر ودیگر شریک ہوئے ،میاں محمداسلم نے کہاکہ رنگ ونسل اورمذہب کی تقسیم کے بغیرانسانیت کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں،صدرچیمبرآف کامرس اسلام آباد محمدشکیل منیرنے کہاکہ الخدمت ہرمصیبت کے وقت ہمیں خدمت کے میدان میں صف اول پرنظرآتی ہے جہاں بھی ہماری مددکی ضرورت ہوگی ہم موجودہوں گے۔
رنگ ونسل ،مذہب کی تقسیم کے بغیرانسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، میاںاسلم
Jan 03, 2022