اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چیئرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو اسلام پورہ صدر یوتھ ونگ تنظیم الاعوان پاکستان حاجی علی اصغر اعوان کی صدارت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات، حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر سابق ایم این اے ملک ابرار احمد، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی ، ممبر پنجاب اسمبلی سردار افتخار خان، وائس چیئرمین واہ کینٹ ملک عارف اعوان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمر فاروق ، راجہ سرفراز ، سربراہ متحدہ علما مشائخ کونسل ملک صفدر علی اعوان، میاں محمد اکرم اعوان اور انکے فرزند ملک صہیب اکرم اعوان، فرحان بٹ بالدار خان سواتی، ڈاکٹر شاہد ، چوہدری اظہر، ملک مثل خان، سردار سلیم شہزاد ملک عابد سمت راولپنڈی ڈویژن سے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی شرکت ، پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول، اور اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا ملک ابرار، شیخ آفتاب ، حاجی عمر فاروق حاجی علی اصغر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا انھوں کہا تبدیلی کے ساتھ ملک میں تباہی آگئی، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ دوبارہ حکومت بنائے گی ایم این اے ملک ابرار سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے ملک صفدر علی اعوان، میاں اکرم اعوان کی خصوصی طور پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ملک علی اصغر اعوان نے تمام مرکزی قائدین پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اورچیف آف پاکستان ملک صفدر علی اعوان کی ہدایت پر اختتامی خطاب کیا ۔