نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریاست تری پورہ کے دورے سے قبل بنگلہ دیش کیساتھ سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ کل 4 جنوری کو ریاست تری پورہ کا دورہ کریں گے۔ بی ایس ایف اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مودی کے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے دورے کے دوران احتجاج میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔