کراچی (نیوز ڈیسک)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے مرکزی جامع مسجد محمدی برنس روڈ پر اپنی نواسی کا نکاح مسنونہ پڑھایا اور حافظ السید فیصل حسان سلفی کی صاحبزادی اور دولہا منہاج احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے امیر جماعت کی ہدایت پر مولانا حافظ محمد انس مدنی نے نکاح کے شرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کی آیات کریمہ دولہا دلہن اور انکے تمام عزیز و اقارب سے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی پوری زندگی متقی اور پرہیز گاری والی گزاریں اور اسکے ساتھ ساتھ خاندان کے سارے معاملات میں سیدھی اور سچی بات کریں تاکہ آئندہ زندگی میں دونوں خاندان ہمیشہ ہمیشہ خوش و خرم زندگی گزار سکیں ۔ اس تقریب سعید میں نائب امیر جماعت مولانا حافظ محمد سلفی ، جماعت کی بزرگ شخصیت نواب مہر الہٰی ، مفتی عبدالغفار سامی ، مفتی جاسم سلفی ، پروفیسر محمود سلفی ، حافظ جواد مدنی، محمد احمد دہلوی ، شیخ محمد عاصم دہلوی ، قاضی عبدالسمیع ، ناصر بن عبدالغفار سلفی ، عبیداللہ سلفی ، عبداللہ سلفی ، حافظ محمد نعیم راشد ، قاری فہد افضال ، حکیم محمد سلیم ، حافظ عبدالسلام سلفی ، مولانا حافظ حمزہ عبداللہ، اسامہ نثار ، سعد سلفی ، ایوب سلفی ،محمد راشد، نثار احمد فاروقی ، ہانی بن فیصل کے علاوہ جماعت کے میڈیا ترجمان و رکن مرکزی میڈیا کمیٹی عبدالرحمن عابد حقانی نے شرکت کی ۔