کوٹ چھٹہ پولیس بدستور بیگناہ پکڑ کر نذرانے لینے لگی 

Jan 03, 2022


کوٹ چھٹہ (کرائم رپورٹر) پولیس بدستور بیگناہ پکڑ کر نذرانے لینے لگی تفصیل کے مطابق تین روز قبل ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا سر پرائز وزٹ کیا جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی توجہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ عمران حمید ماڑھا کے اس غیر قانونی اقدام کی طرف دلائی گئی کہ مذکورہ ایس ایچ او دن کے اوقات میں بیسیوں افراد کو حراست میں لے کر رات کی تاریکی میں مک مکا کر کے رہا کر دیا جا رہا جس پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے ڈی ایس پی منور خان بزدار کو ہدایت جاری کیں کہ زیر حراست افراد کی وہ خود مانیٹر کر کے رپورٹ ڈی پی او آفس کو دیں تاہم ڈی پی او کے جانے کے بعد وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا مشتاق میرانی، ظفر،جاوید میرانی، فاروق اور بشیر کو یکے بعد دیگرے رہا کر کے بھاری رشوت وصول کی اسی طرح موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار شہزاد سے گزشتہ سے پیوستہ شب 18000 ہزار رشوت لے کر بغیر کسی برآمدگی کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا واضح رہے کہ زیر حراست افراد کسی بھی کریمنل ریکارڈ میں مطلوبنہیںہیں انہیں صرف رشوت کے حصول کیلئے گرفتار کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں