خانیوال(خبرنگار)معروف سیاسی سماجی رہنما قومی اسمبلی حلقہ151کے امیدوار رائو محمدجلیل نے کہاکہ غربت، بھوک وافلا س کے باعث معاشرے میں سماجی برائیاں اورجرائم میں اضافہ ہورہاہے حکومت کوچاہیے کہ فلاحی ریاست کے قیام کے لیے عدل وانصاف کی فراہمی ،قانون وآئین کی بالادستی اورغربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدام اٹھائے محض نعروں اورخالی دعووں سے فلاحی ریاست کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوگا۔