سینئر ایم او پر مالی بے قاعدگیوں کاالزام‘ جواب طلب 


ملتان( نمائندہ نوائے وقت)محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے سینئر میڈیکل آفیسر و سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور پیروالہ ڈاکٹر محمد محسن کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کا تحریری جواب مانگ لیا ہے اور انہیں 11 جنوری کو سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد محسن کے خلاف مالی بے قاعدگیاں کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن