آسٹریا: لاعلاج بیماری والوں کو خودکشی میں معاونت کا قانونی حق مل گیا

Jan 03, 2022

ویانا (بی بی سی) یورپ کے ملک آسٹریا میں اب ایسے بالغ افراد جنہیں انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل علاج بیماری لاحق ہو قانونی طور پر خود سے اپنی موت کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ پارلیمان سے دسمبر میں منظور ہونے والے اس قانون نے ’یوتھنیزیا‘ یا خودکشی میں معاونت کے لیے راستہ ہموار کر دیا ہے جس کے مطابق ایسے افراد معاونت کی درخواست کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کئی افراد ناقابل تکلیف بیماری کے باعث ایسا فیصلہ کرتے ہیں لیکن دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک میں اسے اب تک غیر قانونی سمجھا جاتا ہے اور ایسے کسی بھی فرد کی مدد بھی قابل سزا جرم ہے۔  قانون کی منظوری کے بعد ایسے کیسز کی سختی سے نگرانی کی جائے گی اور ہر ایسی درخواست کی منظوری سے پہلے دو ڈاکٹرز جائزہ لیں گے کہ آیا اسے قبول کرنا چاہیے بھی یا نہیں۔

مزیدخبریں