نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ناگا لینڈ میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) کے نفاذ میں توسیع پر مودی کے زیرقیادت بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے قول و فعل میں تضاد قرار دیا ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق پی چدمبرم نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ قول و فعل میں تضاد کی مثال تلاش کررہے ہیں تو آپ کو وزارت داخلہ کے علاوہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔