وسیم اکرم پلس کی حکومت رکن اسمبلی کو تحفظ نہیں دے سکتی،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مسلم لیگ نون کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم پلس کی حکومت رکن اسمبلی کو تحفظ نہیں دے سکتی تو عام شہری کو کیا دے گی پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود بلال یاسین پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری تو دور کی بات، ان کا سراغ تک نہیں ملا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بزدار حکومت کی نالائقی، نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مطالبہ کرتی ہے کہ حملہ آوروں کو فورا گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے، پی ڈی ایم  بلال یاسین کے کیس میں پنجاب حکومت کو کسی قسم کوتاہی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن