لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں انگلش ٹیم کے کیمپ میں کرونا وائرس کی وجہ سے کھلبلی مچ گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نیٹ بائولر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جنہیں ٹریننگ سے الگ کر دیا گیا ہے۔نیٹ بولر نے آئوٹ ڈور ٹریننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا، نیٹ بائولر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سب نیٹ بائولرز کو الگ کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کروناپروٹوکولز سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کے لائحہ عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ہیڈ کوچ سلور ووڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جو 8 جنوری تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔