لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مینٹور کی خدمات حاصل کرنیکی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق پاکستان ٹیم کے مینٹور کیلئے فیورٹ قرار دیے گئے ہیں۔ثقلین مشتاق سے چیئرمین کرکٹ بورڈ کی نئے کوچ کیلئے مشاورت جاری ہے جبکہ رمیزراجہ نے کپتان بابراعظم سے بھی کوچ سے متعلق رائے لی ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجودہ فیصلوں سے لاعلم ہوں، پاکستان کی پرفارمنس کافی اچھی رہی ہے‘ ثقلین مشتاق کی کوچنگ نے متاثرکیا، کرکٹ میں تبدیلیاں ضروری ہے، ڈراپ ان پچز کا آپشن اچھا ہے۔