سیالکوٹ‘ شادی کی منفرد تقریب‘ نوٹوں کیساتھ موبائل‘ چادریں برستی رہیں

 سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں شادی کی منفرد تقریب‘ دلہن کے گائوں پہنچنے پر موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات ہو گئی۔ باراتیوں کی موجیوں لگ گئیں۔ گزشتہ روز سمبڑیال میں زمیندار نے بیٹے کی شادی میں لاکھوں نوٹ نچھاور کر دئیے۔ کسی کے ہاتھ موبائل آیا تو کسی نے گرم چادر کیچ کر لی۔ دلہا کے عزیز و اقارب نے بارات کے لمحات کو ہر کسی کیلئے یادگار بنا دیا۔ سینکڑوں موبائل فون، گرم چادریں لٹاتے گئے۔ گائوں والے بھی بڑی تعداد میں نوٹ اکٹھے کرنے پہنچ گئے۔  بچوں نے بھی خوب ہاتھ صاف کئے۔

ای پیپر دی نیشن