گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ جس کے باعث قراقرم سمیت کئی مقامات اور سڑکیں گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ7 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو ان دنوں میں پہاڑی علاقوں کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد بلوچستان، خیبر پی کے، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور، منڈی بہائولدین، میانوالی اور سرگودھا میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔