نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 175 رنز بنالئے ہیں۔ماونٹ منگنوئی میں ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کو اپنی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 153رنز درکار ہیں جبکہ ان کے پاس 8 وکٹیں باقی ہیں۔مہمان ٹیم کے محمود الحسن اور کپتان مومن الحق وکٹ پر موجود ہیں، جنہوں نے بالترتیب 70 اور 8 رنز بنالئے ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی شادمان الاسلام اور نجم الحسن تھے جنہوں نے 22 اور 64 رنز بنائے۔ دونوں وکٹیں نیل ویگنر نے لیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔