بیجنگ(شِنہوا) 2020 میں چین کی سیاحت اور متعلقہ صنعتوں میں نوول کروناوائرس عالمی وبا کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے۔قومی ادارہ شماریات)این بی ایس ( کے مطابق 2020 میں چین میں سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈڈ ویلیو تقریبا 40کھرب 60ارب یوآن)تقریبا 637.45 ارب امریکی ڈالرز( تھی، جو کہ ایک سال قبل کی نسبت 9.7 فیصد کم ہے۔قومی ادارہ شماریات کے مطابق یہ اعداد و شمار 2020 میں ملک کے جی ڈی پی کا 4.01 فیصد تھا، جو گزشتہ سال کے لحاظ سے 0.55 فیصد پوا ئٹس کم ہے۔نوول کروناوائرس پھیلنے سے متاثرہ رہائشی شعبوں کی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت 28.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ سفر اور کیٹرنگ کے اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 12.1 فیصد اور 10.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
چین، سیاحت کی ایڈڈ ویلیو، متعلقہ صنعتیں 2020 میں سکڑ گئیں
Jan 03, 2022