کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 7 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔علاقے میں موجود دکانوں اور ہوٹلوں پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال بالکل بھی نہیں رکھا جا رہا۔کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز سامنے آنے کے بعد 14 جنوری تک کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے گلشنِ اقبال بلاک 7 میں گزشتہ روز مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تشخیص کے بعد ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں گلشنِ اقبال بلاک 7 کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا کہا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافذ رہے گا۔