مانانوالہ(نامہ نگار)تھانہ مانانوالہ کی حدودمیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وردات میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے آٹو سپیئر پارٹس کی دُکان ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کڑکن چوک مانانوالہ میں واقع ارحم آٹو سپیئر پارٹس کی دُکان پر دھاوا بول دیا اور دُکاندار محمد اسلم سے نقدی 70000 روپے،موبائل فون و دیگر پارچہ جات اور دُکان میں موجود گاہک محمد عدیل سے نقدی 2000 روپے لوٹ لیے۔مقامی پولیس بر وقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ڈاکو با آسانی فرار ہو گئے۔