شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تاریخی قلعہ شیخوپورہ کی تزئین وآرائش دئیے گئے ٹھیکہ میںٹھیکیدار بغیر کام کئے رقم نکلوا کر رفوچکر ہوگیا جس پر شہری عابد حسین نے مقدمہ کے اندراج کیلئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست دیدی ہے درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ محکمہ آرکیالوجی کی طرف سے تاریخی قلعہ شیخوپورہ کی تزئین آرائش جس میں چاردیواری اور چاروں اطراف گرل نصب کرنا تھی جس کا بلیو براڈ انٹرنیشنل فرم نے ٹھیکہ ایک کروڑ 60لاکھ میں حاصل کیا ٹھیکیدار نے موقع پر تقریباً 2لاکھ سے زائد کا کام کرکے محکمہ کے عملہ سے ملی بھگت کرکے 40لاکھ روپے کا بل نکلوا لیا ہے درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ ٹھیکیدار نے جو 2لاکھ کے قریب کا کام کیا ہے اس میںبھی سوئم درجے کی اینٹ کا استعمال کرنے کے علاوہ ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا جس کی تحقیقات کیلئے محکمہ اور مقدمہ کے اندراج کیلئے انٹی کرپشن کو درخواست دیدی گئی ہے۔
ٹھیکیدار قلعہ شیخوپورہ کی تزئین وآرائش کئے بغیر رقم نکلواکر رفوچکرہو گیا
Jan 03, 2022