گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو آئی ایم ایف سٹیٹ بنادیا ہے عمران خان کی غریب مکاؤ پالیسی کے بھانک نتائج سامنے آئیں گے۔ ظالم اور نااہل حکمران غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں تبدیلی سرکار نے منی بجٹ لاکر عوام کو مہنگائی کی سولی پر لٹکا دیا ہے منی بجٹ ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو معاشی طور پر زندہ درگو کردیا گیا تحریک انصاف کا سونامی بدترین ناکامی اور بدنامی کا باعث بن گیا ہے ناقص حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے تبدیلی کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے تحریک انصاف عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی مسلم لیگ ن کو کارنر کرنیکی کوششوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنادینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگی رہنما سعید بٹ گوجرانوالہ ٹائر والے کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،خواجہ مدثر حسین، نعیم بٹ، عامر اکرام بٹ، ماما شہباز ودیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ ناچ گانوں اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالی تحریک انصاف سے عوام چھٹکارا چاہتے ہیں ۔