نبی کریم ؐ پر درود بھیجنا امت کیلئے بے شمار خیر و برکات کا ذریعہ ہے: ڈاکٹر شاہ حسین

Jan 03, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نبی کریم ؐ پر درود بھیجنا امت کیلئے بے شمار خیر و برکات کا ذریعہ ہے‘ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم نئے سال کا آغاز درود پاک کی محفل سے کررہے ہیں‘یہ وہعظیم کام ہے  جسے  نہ صرف اللہ رب العزت اور اس کے مقرب فرشتے بھی کرتے ہیں بلکہ تمام ایمان والوں کو بھی نبی کریمؐ پر درود بھیجنے کا حکم بھی ارشاد فرمایا گیا۔ان خیالات کا اظہار پی ایچ ڈی سکالر علامہ ڈاکٹر شاہ حسین المعروف مخدوم ثانی سرکار نے جامع مسجد حضرت مولی علی ؓ تھیڑی گلاں میں محفل نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانجمن میلاد مصطفے ؑ تھیڑی گلاں وقاص احمد گل‘ نائب صدر ابرار احمد ڈھلوں‘ جنرل سیکرٹری تبریز احمد بٹ‘  فنانس سیکرٹری ارسلان احمد گل ودیگر معززین نے بھی محفل پاک میں شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹر شاہ حسین نے کہا کہ درود شریف زمان ومکان کی قیود سے آزاد ہے‘ ہر وقت درود شریف پڑھتے رہا کرو جس کی بدولت رحمت الہی کا حصول ہوگا‘ جب اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریمؐ پر درود بھیجتے ہیں تو  اس کا مطلب یہ ہے کہ درود شریف کا عمل ازل سے لے کر ابد تک جاری و ساری رہے گا -رسول کریم ؐنے فرمایا جو مجھ پر  ایک بار درود شریف پڑھے گا اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس گناہ معاف کر ے گا اور اس کے دس درجات بلند کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں