گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی رہنما پی ٹی آئی حاجی یونس انصاری اور ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے خصوصی ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کے تنظیمی امور کے علاوہ پنجاب کے 36اضلاع اور11کارپوریشنز میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت اورتبادلہ خیال کیا گیا،اس حوالے سے حاجی یونس انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی منزل ہے اور یہی ہمارا منشور ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سیرت النبی ﷺ کے فروغ کے لئے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی قائم کر کے22کروڑ عوام کے جذبات کی درست ترجمانی کی ہے پاکستان کو سرکار دو عالمؐ کی سیرت پاک روشنی میں ہی ایک با وقار ، خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ ملک بھر میں جاری قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن اور کارروائیاں بغیر کسی دبائو کے جاری رکھی جائیں گی اور سرکاری و نجی املاک پر قابض مافیا کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
شفقت محمود سے انصاری برادران کی ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر مشاورت
Jan 03, 2022