مکرمی! بندہ پاک فضائیہ سے ریٹائرڈ ہے اور میرا 30 بور کا لائسنس پسٹل کرک سے جاری کیا گیا تھا جس کی تجدید کرنے کیلئے مختلف اوقات میں مختلف دفاتر کے ایڈریس بتائے گئے جوکہ ناکارہ ثابت ہوئے۔ اب میرے لائسنس کی آخری ڈیٹ ختم ہونے کے قریب ہے۔ اب مجھے نہیں پتا کہ کرک سے جاری لائسنس کہاں سے رینیو ہوگا؟ ڈاکخانہ‘ نادرہ آرم لائسنس‘ گلبرگ لاہور پنجاب والے فرماتے ہیں جہاں سے جاری ہوا تھا‘ اب صرف وہی کرسکتے ہیں۔ میرے لئے اب کرک جانا وہاں کس دفتر سے ہوگا اور کب ہوگا اور کتنے دنوں میں ہوگا معلوم کرنا مشکل ہے۔ فوج کے ملازم پورے پاکستان میں سروس کرتے ہیں۔ سرکاری حکام سے درخواست ہے کہ میرے جیسے کئی اور ملازمین کیلئے ایسے مسئلے میں آسانی اور رہنمائی ہو۔(رانا خالد جاوید، لاہور)