ناظم شاہ ک ی شہرکیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، یوسف گیلانی

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی پی رہنما سابق صوبائی وزیر سید ناظم حسین شاہ مستقل مزاج اورمرتے دم تک پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے 2008  تک میرے ساتھ الیکشن لڑتے رہے ان کی پارٹی اور شہر کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید ناظم حسین شاہ کی برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے  ناظم حسین شاہ اور ان کی اہلیہ کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کرائی اور کہا کہ سید ناظم حسین شاہ سے  عزت و احترام کا رشتہ ہے 2008 تک میرے ساتھ پانچ الیکشن لڑے اور ایک الیکشن میرے بھائی اوربیٹے کے ساتھ لڑا وہ عوام سے رابطہ میں رہتے اور ان کی ڈیرہ داری بھی مستقل چلتی رہتی آج ان کی برسی کی تقریب میں پارٹی رہنما اور کارکنان قیادت کے حکم پر شریک ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن