رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)احساس راشن پروگرام کے نام پر نوسرباز گروہ شہریوں کو لوٹنے لگاتفصیل کے مطابق لڑکیوں اور لڑکوں پر مشتمل 6 رکنی نوسرباز گروہ کیری ڈبہ لے کر رحیم یارخان شہر کے دیہی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جہاں پر مختلف علاقوں میں مسجدوں میں اعلان کروایا جاتا ہے کہ احساس راشن پروگرام کی ٹیم سروے کیلئے آگئی ہے علاقہ مکین اپنا اصلی شناختی کارڈ لے کر آجائیں جہاں پر جعلی ٹیم خواتین سے انکا شناختی کارڈ لے کر ایک رجسٹرڈ پر درج کرتے ہیں اور ایک خالی فارم انہیں 200روپے کے عوض پکڑا دیا جاتا ہے اور کہا جاتا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے آفس میں یہ فارم فل کرکے جمع کرائیں اور اگر کوئی شہری ان سے احساس راشن پروگرام کے حوالے سے سوال کرلے تو ٹیم کی جانب سے کمال ہوشیاری کے ساتھ انکی موبائل فون پر کسی افسر سے بات کروائی جاتی ہے اور اس گینگ کا سرغنہ ہوتا ہے جو عوام کو مطمئن کرتا ہے۔،ذرائع نے بتایا کہ تاج گڑھ،بستی راضی،بستی پٹواری،بستی میاں،بستی ویہا،فتح پور پنجابیاں،فتح پور آرائیاں،اقبال آباد،ڈیرہ شمس،خانپور چاچڑاں،مڈ گلشیر،گاموں دا مڈ،بستی دائم،چک عباس،کوٹ قطب سمیت دیگر علاقوں میں وزٹ کرکے عوام کو لوٹ چکے ہیں،علاقہ مکینوں چوہدری محمد شبیر،گل شیر احمد،اللہ داد چاچڑ،رئیس اجمل،محمد حنیف،عابد علی،جام ساجد،غلام شبیر و دیگر نے بتایا کہ تمام فارم بے نظیر انکم سپورٹ کے آفس میں جمع کرانے گئے تو پتہ چلا ہے کہ ایسا کوئی سروے ہی نہیں ہورہا۔ شہریوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔