امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لائیڈ آسٹین میں کورونا وائرس کی ہلکی علامت کے ساتھ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لائیڈ آسٹین نے اپنے آپکو گھر میں ہی پانچ دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ وہ اپنی تمام ذمہ داریاں گھر سے جاری رکھیں گے۔وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ اہم اجلاس اور مذاکرات میں آن لائن شرکت کریں گے جبکہ انکے کچھ معاملات میں نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس ان کی نمائندگی کریں گی۔یاد رہے کہ لائیڈ آسٹین نے مکمل ویکسینیشن کت ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔وزیر دفاع نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ علامات ظاہر ہونے سے چند دن قبل انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی تھی۔لائیڈ آسٹین نے کہا کہ انکے ڈاکٹر کا کہنا تھاکہ بوسٹر ڈوز اور مکمل ویکسینیشن کروانے کی وجہ سے انہیں معمولی سا انفیکشن تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے اومیکرون ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاو¿ کے وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کم از کم تین لاکھ 46 ہزار 869 کورونا وائرس کیسز رجسٹر ہوئے ہیں جبکہ 377 مزید اموات سے یہ تعداد 8ٹھ لاکھ 28 ہزار 562 پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار
Jan 03, 2022 | 15:02