لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ کورسز کے زیر اہتمام جاری 10روزہ قرآن لرننگ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔قرآن لرننگ کورس مکمل کرنے والے 3سو سے زائدخواتین و حضرات میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جسٹس(ر) نذیر احمد غازی نے کہاکہ ہم خوش قسمت امت ہیں جسے اللہ نے اپنی آخری کتاب جو قیامت تک کیلئے کتاب ہدایت ہے سے نوازا۔ علوم القرآن کے فروغ کیلئے کام کرنا بڑی عبادت ہے۔