نیا سال چوروں ، لٹیروں سے نجات کا سال ہوگا :سینیٹر اعجازچوہدری 

Jan 03, 2023


لاہور ( نیوز رپورٹر)پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نیا سال چوروں اور لٹیروں سے نجات کا سال ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی اور وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکلے گا۔نیا سال اہل وطن کیلئے خوشیاں لائے گا۔ دعا ہے کہ نیاسال طویل عرصے سے بھارتی مظالم سہنے والے کشمیریوں کیلئے آزادی کا سال ثابت ہو۔ چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم نامی اس گروہ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جسے قوم ردی کی ٹوکری کی نذر کرچکی ہے۔ پی ڈی ایم کی پوری سیاست انتخاب سے فرار کی کوششوں تک سکڑ چکی ہے۔ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر ملک سے فرار ہونے والوں کو این آر او ٹو کا لالی پاپ دیکر مسندوں پر بٹھایا گیا۔ 12 سو ارب روپے کا ڈاکہ حلال کرنے کیلئے رجیم چینج کے سازش کاروں نے نیب کی بربادی کی اور اپنے کیس معاف کروایں۔

مزیدخبریں