لاہور(خبرنگار)اللہ جانتا ہے’’ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انسپکٹوریٹ آف پریزنز میں کینٹین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے فیتہ کاٹ کر کینٹین کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔’’اللہ جانتا ہے‘‘ فاؤنڈیشن کے تعاون سے اس کینٹین پر رعایتی قیمت پر دفتر کے ملازمین کو معیاری کھانہ فراہم کیا جائے گا ۔