آٹے ،گیس کا بحران حکومتی نااہلی،غربیوں کو فاقوں پر مجبور :ضیاءالدین انصاری 

Jan 03, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آٹے کے بحرا ن نے غربیوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ آٹے کا بحران حکومتی نااہلی اور ذخیرہ ا ندوزوں کا پیدا کردہ ہے۔ مہنگائی و بیر وزگاری اورآٹے کی قلت عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔بنیادی ضروریات ز ندگی کی اشیاءعام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ سخت سردی میں شہری گیس پریشر اور گیس لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں۔ حکمرا نوں کو عوام کے دکھ پریشا نیوں کا کوئی اساس تک نہیں ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر لاہور سے آٹے اور گیس کے بحران کو فی الفور ختم کیا جائے۔ آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ ہوشربا اضافہ کر نے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اگر آٹے کے بحرا ن او رقیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں احتجاج کر نے پر مجبور ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے یوسی 49 کے ورکرز کنونش میں گیس و آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں جاری بحرانوں اور مسائل کی بنیادی وجہ دیانتدار قیادت کا بحران ہے۔ پی ڈی ایم کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ اقتدار کی فکر ہے۔ 


ملک میں جاری اقتدار کی جنگ میں ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند تری سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ عوام آئندہ ا نتخابات میں جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں