لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کیلئے ججز روسٹر کا اطلاق شروع ہو گیا۔فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کیلئے 4 ڈو یژن بنچز تشکیل دیئے گئے ۔لڑائی جھگڑے، حکم امتناعی، سول کیسوں کی سماعت کیلئے 8 سنگل بنچ تشکیل،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریگا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کریگا۔
ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کیلئے ججز روسٹر کا اطلاق
Jan 03, 2023