فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ غازی منارہ کے قریب پرانی عداوت پر رضوان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے مخالف نوجوان علی رضا کو قتل کردیا ۔مرزا ورکاں کا علی رضا بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاؤں سے شیخوپورہ آ رہے تھے راستے میں پہنچے تو مخالف رضوان میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کی موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی رضا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے گیا مگر دم توڑ گیا ۔صدر پولیس نے مقتول کے باب ارشد علی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔