بیجنگ (شِنہوا)چین کے متعدد علاقوں میں کوویڈ19کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مقامی اسپتالوں میں وبا سے شدید متاثرہ مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ملک کے متعدد اسپتالوں میں فعال طور پر وسائل مختص اور بستروں کا اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ طبی کارکن سنگین کیسزکے علاج اور جان بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں، ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے فرسٹ ایفیلی ایٹڈ اسپتال میں کوویڈ-19 کے مریضوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے انتہائی نگہداشت کے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے حالانکہ اسپتال میں اس سے متعلقہ طبی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔اسپتال کے صدر یو کائی جیانگ نے کہا کہ بہت سے ڈاکٹر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے مریضوں کی مسلسل دیکھ بھال کررہے ہیں حالانکہ وہ خود بھی بیمار تھے، ہم ہرشدید متاثرہ مریض کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اسپتال میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ سنگین کیسز کو مزید سنگین ہونے سے بچایا جا سکے۔ اسپتال میں حالیہ دنوں میں 140 سے زیادہ کوویڈ کے شدید بیمارداخل ہوئے ہیں۔شمالی صوبے شنشی کے دارالحکومت تائی یوآن میں شنشی بیتھون اسپتال کا آئی سی یو سیکشن پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے۔ اسپتال میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد 30 سے بڑھا کر 54 کر دی گئی ہے۔اسپتال کے آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ نرس وو وین جنگ نے کہا کہ ہم اکیلے نہیں لڑ رہے ہیں، پورے اسپتال کے تعاون سے، ہم مشکل وقت سے ضرور گزرجائیں گے۔
چینی اسپتال کوویڈ19کے شدید متاثرہ مریضوں کوبچانے کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف
Jan 03, 2023