غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی نوٹس، وفاقی حکومت، ایف بی آر سے جواب طلب  


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی نوٹس کا معاملہ وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نے ٹیکس وصولی کے قانون کے سیکشن 7 کے تحت نوٹس جاری کیے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصول نہیں کر سکتا ہے۔ غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس وصول کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ٹیکس وصولی کے جاری نوٹس کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن