میکسیکو:جیل پر مسلح ملزموں کا حملہ،گارڈز سمیت14افراد ہلاک،24قیدی فرار


میکسیکو سٹی(اے پی پی)میکسیکو کی جیل پر مسلح افرادکے حملے  سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔  چینی خبررساں ادارے کے مطابق چیہواہوا کے ریاستی استغاثہ کے دفتر نے اطلاع دی کہ شمالی میکسیکو کے شہر سیوڈاڈ جواریز میںایک جیل پر حملے میں 10 گارڈز  اور 4 قیدی ہلاک  اور 13 زخمی ہوگئے ۔ریاستی استغاثہ کے دفتر  نے کہا کہ بکتر بند گاڑیوں میں مسلح افراد نے جیل کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد فوجیوں اور ریاستی پولیس نے  جیل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا اور اس واقعے کے دوران  14 افراد ہلاک 13  زخمی اور 24 قیدی فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...