وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کی نظرثانی شدہ حکمت عملی جاری کر دی

Jan 03, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے مالی سال کے دوران فنڈز کے اجراء کی نظرثانی شدہ حکمت عملی جاری کر دی ہے ،جس کے تحت مالی سال میں ضمنی یا تکنیکی ضمنی گرانٹ  شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے جاری نہیں کی جائے گی ،ڈیمانڈ فار گرانٹ جو منظور شدہ ہوں پہلی ششماہی میں اور باقی رقم تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں جاری ہو گی ،پے اینڈ ریگولر الاونسز کے لئے سو فی صد رقم  فوری جاری کر دی جائے گی،دوسرے الاونسز کے لئے25فی صد رقم تیسی سہہ ماہی میں جاری کی جائے گی ،کفائت شعاری کے اقدامات پر  عمل جاری رہے گا ،ترقیاتی بجٹ  میں سے 30فی صد تیسی اور40فی صد چوتھی سہہ ماہی میں جاری ہو گا ۔

مزیدخبریں