قائد ن لیگ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے امور میں تیزی


اسلام اباد(رانا فرحان اسلم) قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی کی تیاریوں میں تیزی ملک بھر میں ورکرز کو متحرک کرنیاور تنظیموں کو فعال بنانے کی ہدایات اسی سلسلے کی ایک کڑی یے میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انکا تاریخی اور  فقید المثال استقبال کرنے کیلئے غیر اعلانیہ طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کو میاں نواز شریف لیڈ کرینگے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے امور میں تیزی آگئی یے ذرائع کے مطابق پارٹی تنظیموں اور کارکنان کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انکا تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کرنے کا پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے آنیوالے دنوں میں میاں نواز شریف کی واپسی کی تاریخ کا باقائدہ اعلان بھی متوقع ہے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم بھی نواز شریف لیڈ کرینگے اس ضمن میں قانون نقاط پر کام جاری ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم  واز اور میاں نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس ائینگی ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف گہری نظر رکھے ہوئے ہیں وقتا فوقتا پارٹی قائدین کو ہدایات بھی جاری کرتے رہتے ہیں آمدہ دنوں میں مسلم لیگ ن خے بیانیے کو عوام میں عام کرنے کیلئے باقائدہ مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں پارٹی ایک مضبوط موقف لیکر سیاسی میدان میں اترے موجودہ معاشی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی عملی اقدمات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...