اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ پانچ جنوری کو دن ایک بجے سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ 8 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کو وزارت خارجہ نے راستہ بھی دکھایا ہے، وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں اچھی تجاویز دی ہیں۔
سپریم کورٹ ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی پرسوں سماعت کریگی
Jan 03, 2023