کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،مشیرزراعت منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی پی کے لئے بھتر، پارٹی کو دیگر صوبوں میں اسٹرانگ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ رواں سال عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، عمران خان کو کسی نہ کسی دیوار کے اندر قید دیکھ رہاہوں، انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔منظوروسان نے کہا کہ عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ انکے ساتھ نہیں ہیں، جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گیں یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے، عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی ایم کیو ایم اور ہم ساتھ رہیں گے، ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی ڈیمانڈ رکھے۔منظوروسان نے پیش گوئی کی ہے رواں سال کوشش کی جائے گی کہ چند وڈیروں اور جی ڈی اے کو پی پی پی مخالف مقابلہ کروایا جائے گا،مگر کچھ جی ڈی اے کے لیڈر ہمارے ساتھ ہونگے، ملک جیسے پہلے چلتا تھا ہے ایسے ہی چلتا رہیگا، مزید معاشی مسائل سامنے آئیں گے۔
عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیل میں دیکھ رہا ہوں:منظور وسان کی پیشگوئی
Jan 03, 2023