پاکستان: سونا 3300 روپے تولہ مہنگا، عالمی منڈی میں نرخ برقرار 


کراچی (این این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں3300 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا اور نئی قیمت میں ایک بار پھر تمام سابق ریکارڈ توڑ دیئے۔ بین الاقوامی  مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی قیمت نے بلند سطح پر پہنچ گئی۔ پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب3300 روپے اور2829 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا۔ کراچی، حیدرآباد،  راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ87 ہزار200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ60 ہزار494 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن