نئے سال میں ملک کی سلامتی وترقی کیلئے مل کرکام کرناہوگا،عاصمہ اسماعیل بٹ


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان چائنیزاوورسیزیوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے نئے سال کے آغازپروطن عزیز کی سلامتی اوربقاء کے لئے دعائیہ کلمات اداکرتے ہوئے کہاکہ دعاہے کہ نیاسال پاکستان اورعوام کے لئے خوشحالی لے کرآئے، پاکستان کاوجود ہماری آزاداورخودمختارزندگی کی دلیل ہے،ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کومل کرکام کرناہوگا،، گزشتہ روز اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ نئے سال کے آغاز پرہمیں پرامید رہناہوگا،ملک کی سلامتی وترقی کیلئے مل کرکام کرناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن