578196چالان،22کروڑ قومی خزانہ میں جمع کروائے،ٹریفک پولیس 


راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹ سے)راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے سال2022کی چالان کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوںاور حادثات کی روک تھام کے پیش نظر578196چالان کرتے ہوئے 22کروڑ13ہزار چار سو روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 43354،بغیر رجسٹریشن و نمبر پلیٹ پر34998،کالے شیشے پر 16607،بغیر ہیلمٹ پرموٹر سائیکل چلانے پر32523، ون وے کیخلاف ورزی پر26936،سگنل وائلیشن پر24214، ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے پر16214،،موبائل فون استعمال کرنے پر 14268،غلط پارکنگ پر11405، کم عمر ی میں ڈرائیونگ پر1260،لائن اور لین کی خلاف ورزی پر16819،تیز رفتاری پر 10371جبکہ ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر329227گاڑیوں کے چالان کیے گئے دوران کاروائی کاغذات نامکمل ہونے پر17201موٹر سائیکلوں اور8312گاڑیوں کوشہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...