چکلالہ میں سیوریج لائن بچھانے کا کام سست روی کا شکار 

Jan 03, 2023


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے گلی نمبر ایک اور کامران کالونی میں سیوریج لائن بچھانے کا کام سست روی کا شکار ہو گیا، ویسریج لائن بچھانے کیلئے ٹھیکیدار نے مزدوروں سے دو پختہ گلیوں کی کھدائی کی اور پائپ بھی لا کر گلیوں میں رکھ دیئے  جس کی وجہ سے راہ گیر وں اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بزرگ خواتین اور بچوں کو آنے جانے میں مشکل پیش آ نے لگی ہے ، گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ سیوریج لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ مکینوں کی پریشانیاں کم ہوں۔

مزیدخبریں