راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلامک ہیومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان شمالی پنجاب کا اجلاس ، صوبائی صدارت کا الیکشن نئی ممبرسازی ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام مرتضی خان نے شرکاء کو آئی ایچ ایم اے کے نصب العین کے مطابق مریضوں کا علاج کرنے کا مشورہ دیا ڈاکٹرز کو آئندہ کا لائحہ عمل بتایا گیا فری میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات دی گئی۔ ڈاکٹر پروفیسر عبدالستار نے لیبارٹری ٹیسٹ پر لیکچر دیا۔ ابوبکر اعوان نے ڈاکٹر کی ذمہ داریاں اسلام کی نظر میں شرکا کو بریفنگ دی صدر شمالی پنجاب ڈاکٹر عبدالقدوس اعوان نے اسلامک ھومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے پیغام کو صوبائی سطح پر پہنچانے کا عزم کیا اور کہا کہ اس وقت ہومیو پیتھک طریقہ علاج سب سے کم قیمت اور فائدے مند ہے اس طریقہ علاج کا کوئی منفی یا سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوتا۔شرکاء سے امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی اور سابق صدر ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے بھی خطاب کیا۔
ہومیو پیتھک کم قیمت طریقہ علاج ، سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوتا، ڈاکٹر عبدالقدوس
Jan 03, 2023