پنجاب بار کونسل کی ڈسپلینری کمیٹی نے37  وکلا ء کوشوکاز نوٹس جاری کر دیئے 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی ڈسپلینری کمیٹی کا اجلاس ہائیکورٹ بار راولپنڈی میں زیر صدارت اسد عباسی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں ممبران،اعجاز احمد گورمانی،محمد فاروق ڈوگر اور محمد حسین سگلہ نے شرکت کی اجلاس میں وکلاء کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے 80 شکایات کی سماعت کی جس میں شکایات کنندگان نے بار کی کمیٹی کے سامنے وکلا کے خلاف مختلف شکایات درج کروا رکھی تھیں،اجلاس میں پیشہ وارانہ غفلت،کالے کوٹ کے غیر مناسب استعمال پر مختلف وکلا ء کے خلاف کاروائی شروع کر کے 37کوشوکاز نوٹس جاری کئے گئے ،ذاتی مفادات کے لئے بے بنیاد درج 25شکایات کو خارج کیا گیا کمیٹی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ کالے کوٹ کے تقدس کو پامال کرنے والے اور غیر قانونی معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی میں کوئی رعایت نہیںکی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن