مادرِ عباس کا  اسوہ خواتین کیلئے روشن ترین آئیڈیل ہے، قمر زیدی 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قایم کردہ 9 تا 13  جمادی الثانی کے مطابق حرم امیر المومنین مادرابوالفضل العباس ؑ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میںسوموار کو ’ایام مادر عباس علمدار ؑکے پروگراموں کا آغا ز ہو گیا ، مساجد ‘امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا ہوئیں اور ماتمداری کی گئی،مسجد وامامبارگاہ اہلبیت ؑ میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسین مقدسی نے اس عہد کا اظہار کیا کہ حق و صداقت اور عدل و انصاف کی تبلیغ و ترویج ،ظلم و بربریت اور جبرواستبداد کی روک تھام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،امام بارگاہ زین العابدین ؑ میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمر حیدر زیدی نے کہاکہ مادرِ عباس علمدار ؑ حضرت ام البنین ؑ کا دلیرانہ اور جراتمندانہ اسوہ آج بھی خواتین کیلئے روشن ترین آئیڈیل ہے۔

ای پیپر دی نیشن